ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑاضلع میں سرکاری اسکول کے گیسٹ ٹیچرس کا احتجاج؛ تنخواہ میں اضافہ اورکووڈ۔19معاشی پیاکیج کا مطالبہ

دکشن کنڑاضلع میں سرکاری اسکول کے گیسٹ ٹیچرس کا احتجاج؛ تنخواہ میں اضافہ اورکووڈ۔19معاشی پیاکیج کا مطالبہ

Thu, 03 Sep 2020 11:56:07    S.O. News Service

منگلورو، 3؍ ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے پرائمری اور ہائی اسکول گیسٹ ٹیچرس اسوسی ایشن کے دکشن کنڑا ضلع یونٹ نے منی ودھا سودھا کے روبر احتجاج کرتے ہوئے ملازمت کا تحفظ ، تنخواہوں میں اضافہ اور کووڈ۔19 معاشی پیاکیچ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں ریاست گیر احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ کئی گیسٹ ٹیچرس ، جن کا تقرر عموماً اُن اسکولوں میں کیا جاتا ہے جہاں تبادلوں اور طویل رخصتوں کی وجہ سے اساتذہ کی قلت ہوتی ہے، کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے محروم ہوگئے ۔

گیسٹ ٹیچرس نے حکومت سے انہیں ای ایس آئی اور پی ایف کی سہولتیں ، شناختی کارڈس اور سرویس سرٹیفکیٹس ، 12 ماہ کی مکمل تنخواہ ، ہرماہ کے پہلے ہفتے تنخواہوں کی ادائیگی ، گیسٹ ٹیچرس کی ملازمتوں سے برخاستگی کو رکنے احکام کی اجرائی ، ملازمت کا تحفظ اور کووڈ۔19 مالیاتی پیاکیچ کے علاوہ تنخواہوں میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا۔

ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر منیر کٹی پلا نے حکومت پر ان محنتی گیسٹر لکچررس کو کئی ماہ سے محروم رکھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا جس کی وجہ سے پریشان ہیں اور مزدوری پر مجبوری ہیں۔’’کیا بی جے پی حکومت تعلیم یافتہ خواتین کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی ہے۔‘‘

گیسٹ ٹیچرس اسوسی ایشن (اے آئی ایس ای سی ) کی صدر چندریکا اور سکریٹری لیکھا کے نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ احتجاج کے بعد اسوسی ایشن بورڈ کے ارکان نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجندر کے وی کے ذریعہ حکومت کو یادداشت پیش کی۔


Share: